Turnkey Solar Water Pump and Tubewell Solutions

Paksolar provides complete, hassle-free solar solutions for agriculture across Pakistan. We help farmers achieve maximum water output and reduce their energy costs with our expert turnkey services.

خوشحال کسان، خوشحال پاکستان: زراعت میں شمسی انقلاب

اکستان کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے۔ لیکن بجلی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہمارے کسان بھائیوں کو آبپاشی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں میں پانی کی قلت زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے، جس سے ملک کو بھی قیمتی زر مبادلہ کا نقصان ہو رہا ہے۔


ان مشکلات کو ختم کرنے کے لیے، پاک سولر رینیوایبل انرجی نے ایک انقلابی پروگرام 'خوشحال کسان خوشحال پاکستان' شروع کیا ہے۔ ہمارا مقصد کسانوں کو سستی اور قابلِ بھروسہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل فراہم کرنا ہے۔ ہم بین الاقوامی معیار کے آلات استعمال کرتے ہیں جو جرمنی، اٹلی، اور امریکہ سے درآمد کیے جاتے ہیں، تاکہ آپ کی فصلوں کو مسلسل پانی ملے۔



پاک سولر کے شمسی ٹیوب ویل سسٹم کے اہم فوائد


  • لاگت میں کمی: شمسی ٹیوب ویل بجلی کے بل، لوڈ شیڈنگ، اور مہنگے جنریٹر کے اخراجات سے مکمل نجات دیتے ہیں۔
  • فوری سرمایہ کی واپسی: یہ سسٹم بہت کم وقت میں اپنی لاگت پوری کر لیتے ہیں۔
  • پیداوار میں اضافہ: روزانہ 6 گھنٹے مسلسل، لاکھوں لیٹر پانی کی دستیابی سے آپ کی فصل کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے۔
  • پائیداری: ہمارے سسٹم 25 سال تک بغیر کسی دیکھ بھال کے مسلسل کام کرتے ہیں۔

آئیں، پاک سولر کے ساتھ مل کر اپنے کھیتوں کو روشن کریں اور ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ !